Monday, 9 July 2018

نعت شریف

https://is.gd/AkZJnV



کروں میں سبز گنبد کا نظارہ یا رسولؐ اللہ

حضوری کی اجازت ہو خدارا، یا رسولؐ اللہ

تِرے روضے کی جالی چُوم لوں، آنکھوں سے حسرت ہےجُدائی اب نہیں مجھ کو گوارا، یا رسولؐ اللہ

مِرے آقا مجھے بلوایئے،اِک بار روضے پر

مقدر کا مِرے چمکے ستارا، یا رسولؐ اللہ

مِرے آقا نے جس جس جا پہ اپنے پائوں رکھے ہیں

وہ خاکِ پا ہے میرے غم کا چارا، یا رسول ؐاللہ

یہ جسم و جاں، مِرے آقا، عطا تیری، کرم تیرا

مَیں قرباں آپ ؐ پر سارے کا سارا، یا رسولؐ اللہ

نہ جانے روزِ محشر عاصیوں کا حال کیا ہوتا

نہ ملتا، گر شفاعت کا سہارا، یا رسولؐ اللہ

بس اِک نظرِ کرم اشفاق پر بھی کیجیے آقا

نہ جائوں چھوڑ کر مَیں دَر تمہارا، یا رسولؐ اللہ

(محمّد اشفاق بیگ)


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...