https://is.gd/tK2rvd
وزارت داخلہ نے سوگ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے (فوٹو: فائل)
اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر ) ناصر الملک نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر آج سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے شہدا کو خراج عقیدت اور غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کے لیے قومی سطح پر یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔
اس ضمن میں وزیر اعظم آفس کی جانب سے وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی جس پر عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پشاور اور مستونگ میں دہشت گردی کے واقعات کے باعث اتوار کو یوم سوگ منایا جائے گا جس میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران انتخابی سرگرمیوں میں دھماکوں کے نتیجے تقریبا 150 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، دہشت گردی کے ان واقعات میں دو انتخابی امیدوار بھی جاں بحق ہوئے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment