Sunday, 15 July 2018

سنجے دت کی بیٹی کا بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار

https://is.gd/DQCO19




سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپنے والد سے متعلق دل کی باتیں کیں ۔ (فوٹو : فائل)


ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت نے کہا ہے کہ ان کا بالی ووڈ میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

بالی ووڈ میں بابا کے نام سے مشہور سنجے دت کی پہلی بیٹی تریشالا دت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے والد کی تصاویر شیئر کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہیں لیکن ’’سنجو‘‘ کی ناقابل یقین کامیابی کے باوجود تریشالا کی جانب سے فلم یا اپنے والد سے متعلق کسی قسم کا ردعمل نہیں آیا تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے والد سنجے دت سے متعلق مداحوں کی جانب سے کیے گئے سوالوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ’’Ask me any question‘‘ کے حوالے سے ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس پر ایک مداح نے تریشالا سے سوال کیا کہ آپ کے اپنے والد سنجے دت کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں اور والدین بغیر رہنا کیسا لگتا ہے جس کا انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد سنجے دت کے ساتھ ایسے ہی تعلقات ہیں جیسے ایک بیٹی کے اپنے والد کے ساتھ ہوتے ہیں اورمجھے والدین کے ساتھ رہنے کا کوئی احساس نہیں ہے کیوں کہ میں کبھی ان کے ساتھ نہیں رہی میں بچپن سے ہی اپنے نانا اور نانی کے ساتھ رہی ہوں۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ اپنے والد جیسی ہیں یا والدہ ؟ انہوں نے جواب دیا کہ میرا غصہ اور رویہ اپنے والد جیسا ہے جب کہ نرم دلی اور محبت بھرا برتاؤ والدہ کی طرح ہے۔

ایک اور مداح نے سوال پوچھا کہ اگر بالی ووڈ سے آپ کو ایک اچھی فلم کی آفر آئے تو آپ کا کیا جواب ہوگا؟ تریشالا نے کہا ’’شکریہ میرا بالی ووڈ انڈسٹری میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘‘۔

واضح رہے سنجے دت کی پہلی شادی ریچا شرما سے ہوئی جن سے ان کی ایک ہی بیٹی تریشالا دت ہیں اور ان کی دوسری بیوی سے کوئی اولاد نہیں جب کہ ان کی تیسری بیوی منیاتا دت سے انہیں ایک بیٹا شاہران دت اور بیٹی اقرا دت ہیں۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...