Thursday, 19 July 2018

نواز شریف اور مریم نواز ووٹ بھی نہیں دے سکیں گے

https://is.gd/9tdzWn




الیکشن کمیشن نے قیدیوں کیلئے بیلٹ پیپرزمنگوانے کیلئے پہلے 5 جولائی اوربعد میں 10 جولائِی کی ڈیڈی لائن دی تھی فوٹوفائل


الیکشن کمیشن نے قیدیوں کیلئے بیلٹ پیپرزمنگوانے کیلئے پہلے 5 جولائی اوربعد میں 10 جولائِی کی ڈیڈی لائن دی تھی فوٹوفائل



ملتان: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر جیل میں ہونے کے باعث اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدراپنی پارٹی کے امیدواروں کوجیل میں ہونے کے باعث ووٹ نہیں دے سکیں گے۔


الیکشن کمیشن نے قیدیوں کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے بیلٹ پیپرز منگوانے کے لیے پہلے 5 جولائی اور بعد میں 10 جولائی کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر جاری کی جانے والی ڈیڈ لائن کے بعد جیل میں آئے ہیں لہٰذا وہ تینوں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔


تاہم جیل قانون کے مطابق  اگر وہ چاہیں تو ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دے کر 25 جولائی سے قبل اپنے بیلٹ پیپرزمنگواسکتے ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں:  نواز شریف کو 10 اور مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا


قیدیوں کوجاری ہونے والے بیلٹ پیپرزمیں صرف امیدوار کا نام لکھا ہوتا ہے جب کہ حلقہ نمبرالیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائے جانے والے لفافے پر درج ہوتا ہے۔


واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزایافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دس، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سات اور داماد کیپٹن صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ نواز شریف کےدونوں بیٹوں کو اشتہاری قرار دیا گیاہے۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...