Saturday, 7 July 2018

انتخابات کے دوران پولنگ عملے کی چھٹیوں اور فون بند کرنے پر پابندی

https://is.gd/HnmDly




بخار، کھانسی سردرد کی بنیاد پر چھٹی نہیں ملے گی، فون نہ سننے پر11افسروں کی سرزنش۔ فوٹو: فائل


بخار، کھانسی سردرد کی بنیاد پر چھٹی نہیں ملے گی، فون نہ سننے پر11افسروں کی سرزنش۔ فوٹو: فائل



راولپنڈی: الیکشن کمیشن کی سخت ہدایات پر ریٹرننگ افسران نے الیکشن ڈیوٹی کے بارے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا، جس کے تحت تمام پولنگ افسران، اسسٹنٹ پولنگ افسران سمیت تمام ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیوٹی افسران، ملازمین کو پولنگ کی تاریخ 25 جولائی تک موبائل فون24 گھنٹے آن رکھنے اور اٹینڈ کرنے کے بھی سخت احکام جاری کیے گئے ہیں جب کہ بخار، کھانسی، سر درد کی بنیاد پر چھٹی نہیں دی جائے گی، صرف سنگین معاملہ ہارٹ اٹیک، زچگی اور ٹریفک حادثے کی بنیاد پر چھٹی دی جائے گی یا جس ملازم کی 25 جولائی کو شادی ہے وہ شادی دستاویز کے ساتھ چھٹی لے سکے گا۔


ریٹرننگ افسران نے موبائل فون آن رکھنے اور اٹینڈ کرنا لازمی قرار دینے پر خود افسران کو فون کر کے ان کی مانیٹرنگ بھی شروع کر دی، ضلع راولپنڈی میں فون اٹینڈ نہ کرنے والے 11 افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انھیں آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...