https://is.gd/N2jFzd
پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ فہد مصطفی ان کے پسندیدہ اداکار ہیں، لیکن اب تک وہ ان کے ساتھ کام نہیں کر پائیں۔
حال ہی میں ماہرہ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیا، اس موقع پر ماہرہ خان سے سوال کیا گیا کہ 'اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے سپر اسٹار فہد مصطفی ہیں، لیکن آپ نے اب تک ان کے ساتھ کام کیوں کام نہیں کیا؟'
جس پر اداکارہ نے بتایا کہ 'جس طرح میری دوسروں سے دوستی ہے ویسی فہد سے نہیں ہے، ہم بہت زیادہ مل چکے ہیں اور نہ ہی اب تک ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا ہے'۔
ماہرہ نے مزید بتایا کہ 'ہم دونوں ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن جس وقت ہمیں کچھ پروجیکٹس کی پیشکش ہوئی تھی، اُس وقت میرے پاس وقت نہیں تھا اور فہد بھی تیار نہیں تھے'۔
انٹرویو کے دوران ماہرہ نے مزید بتایا کہ فہد اور وہ ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں اور وہ انہیں بطور اداکار بہت پسند کرتی ہیں کیونکہ وہ انڈسٹری اور اس کے لوگوں کو بہت سپورٹ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ماہرہ کی فلم 'سات دن محبت اِن' کی ریلیز پر بھی فہد نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment