Monday, 2 July 2018

برین ٹیومر سے بچاؤ کا عالمی دن

https://is.gd/Ou608f
دنیا بھر میں آج دماغ کی رسولی یا برین ٹیومر اور اس سے بچاؤ سے متعلق آگاہی کے لیے برین ٹیومر کا دن منایا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد برین ٹیومر کا شکار ہیں۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق برین ٹیومر کا شکار خواتین کی تعداد مردوں سے کہیں زیادہ ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ دماغی رسولی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور سنہ 2035 تک اس مرض کا شکار افراد کی تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔

ماہرین کے مطابق اب تک دماغی رسولی بننے کی واضح وجوہات طے نہیں کی جاسکی ہیں تاہم بہت سے بیرونی و جینیاتی عوامل اس مرض کو جنم دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دماغ میں رسولی بننے کی سب سے اہم وجہ بچپن میں تابکار شعاعوں میں وقت گزارنا ہے جو آگے چل کر برین ٹیومر کو جنم دے سکتا ہے۔

اس ضمن میں موبائل فون ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جن کا مستقل اور حد سے زیادہ استعمال اور ان سے نکلنے والی شعاعیں دماغ پر تباہ کن اثرات مرتب کرتی ہے۔

برین ٹیومر کی ابتدائی علامات مندرجہ ذیل ہیں جن پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مستقل اور شدید سر درد ۔ برین ٹیومر کا سر درد صبح کے وقت زیادہ ہوتا ہے۔

نظر کی دھندلاہٹ

اگر آپ کے جسم میں اچانک ایک کرنٹ سا پیدا ہو اور ایک لمحے کے لیے آپ اپنے تمام جسم کو مفلوج محسوس کریں تو یہ برین ٹیومر کی نشانی ہے۔

چکر آنا، غنودگی محسوس ہونا

چونک ہمارا دماغ جسم کے تمام افعال کو کنٹرول کرتا ہے لہٰذا بغیر کسی وجہ کے اگر آپ اپنے جسم میں کوئی بھی تبدیلی محسوس کریں جیسے چلنے پھرنے یا کھڑے رہنے میں دقت، بولتے ہوئے الفاظ صحیح ادا نہ ہو پانا یا جسم کے کسی بھی ایک حصے میں شدید کمزوری تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

 
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, برین, بچاؤ, دن, سے, صحت, عالمی, ٹیومر, کا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...