Wednesday, 11 July 2018

فیس بک کی الیکشن کمیشن کو انتخابات میں خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش

https://is.gd/CQGmdH




الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر سے حتمی منظوری کے بعد فیس بک انتظامیہ کو جواب دے گا۔ فوٹو : فائل


الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر سے حتمی منظوری کے بعد فیس بک انتظامیہ کو جواب دے گا۔ فوٹو : فائل



 اسلام آباد: فیس بک انتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 25 جولائی کے انتخابات کے حوالے سے خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش کی ہے۔


فیس بک انتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رابطہ کیا ہے جس میں فیس بک نے 25 جولائی کے انتخابات کے حوالے سے خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش کی ہے، فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے جعلی پیجز کے خاتمہ میں مدد کرسکتے ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹرز ڈے سمیت اہم دنوں کے حوالے سے فیس بک الیکشن کمیشن کی تشہیری مہم بھی چلائے گا، الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کا تاحال فیس بک پر آفیشل پیج نہیں ہے تاہم فیس بک کی پیشکش کے بعد الیکشن کمیشن کا آفیشل پیج بنانے پر غور کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ نے سفارشات چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردیں ہیں، الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر سے حتمی منظوری کے بعد فیس بک انتظامیہ کو جواب دے گا۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...