Saturday, 14 July 2018

فلم’دی میگ‘کا نیا ٹریلر منظر عام پر

https://is.gd/Ddr4x5



خوف اور دہشت کی علامت تصور کی جانے والے دیوہیکل شار ک کی دہشت پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم '’دی میگ‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیاہے ۔

ہدایت کار جون ٹرٹل ٹوب کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی گہرے سمندر میں ریسکیو پروگرام کا حصہ ایک اسے جانباز کے گِرد گھوم رہی ہے جو ستر فٹ کی دیوہیکل شارک کا سامنا کرتا ہے اور اس حملے میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

خوفناک شارک کی نشانہ بننے سے بچنے والا یہ ریسکیو اہلکار گہرے سمندر میں جانے سے خوف کا شکار ہو جاتا ہے جسے گہرے سمندر میں پھنسی ننھی آبدوز میں موجود افراد کو بچانے کا نیا مشن مشکل میں ڈال دیتا ہے ۔

فلم '’دی میگ‘کانیا ٹریلرمنظرعام پر

کولن وِلسن اوربیلے ایوری کی مشترکہ پرودکشن میں بننے والی یہ فلم امریکی ناول نگار اسٹیوایلٹن کے ناول سے ماخوز ہے جس کی کاسٹ میں نامور ہالی وڈ اداکار جیسن اسٹیتھم مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ روبی روز،ریئن وِلسن ،رابرٹ ٹیلر،کلف کرٹس،بِنگ بِنگ لِی ،پیج کینیڈی سمیت دیگر کئی فنکار اہم کردروں میں دکھائی دیں گے۔

150ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی خوف اور دہشت سے بھرپور یہ سائنس فکشن ایکشن فلم رواں برس10اگست کو وارنر بروس پکچرز کے بینر تلے نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...