https://is.gd/jP9f6C
امریکی میگزین ورائٹی کی جانب سے دنیا بھر کے 500 بااثر بزنس لیڈرز کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان اوراداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔
معروف امریکی میگزین ورائٹی ہر سال انٹرٹنمنٹ انڈسٹری سے وابستہ دنیا بھر کے 500 بااثر کاروباری افراد کی فہرست جاری کرتا ہے ۔
دلچسپ بات تویہ ہے کہ بالی ووڈ کے کامیاب اداکار سلمان خان اور پریانکا چوپڑا بھی اس فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
فہرست میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان، سابق ملکہ حسن اوراداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ ساتھ نامور بالی ووڈ ہدایت کار و پرڈیوسر کرن جوہر، یش راج فلمز کے مالک پروڈیوسر آدیتہ چوپڑا اور ایکتا کپور سمیت 12 بھارتی بھی شامل ہیں۔
ورائٹی میگزین کا کہنا ہے کہ سلمان خان، شاہ رخ خان اورعامر خان یہ تینوں اداکار کئی دہائیوں سے بالی ووڈباکس آفس پر حکومت کرتے آرہے ہیں۔جبکہ بھارت کی 10 سب سے زیادہ بزنس کرنےوالی فلموں میں سلمان خان کی تین فلمیں شامل ہیں۔
دوسری جانب پریانکا چوپڑا انجنئرنگ میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی تھی لیکن 2000میں مس ورلڈ کا تاج جیتنے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی۔
فہرست میں ٹاپ پوزیشن میں والٹ ڈزنی کمپنی کے چیئرمین اورسی ای او رابرٹ ایگرشامل ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پریانکاچوپڑاکو میگزم100کی جانب سےدنیاکی پرکشش ترین خاتون قرا دیاگیا ہے۔
پریانکاچوپڑاکو2011،2013اور2016میں بھی میگزین نےدنیاکی پرکشش ترین خاتون قراردیاتھا۔ان کوغیر ملکی ’میگزم‘ میگزین نےاپنےسرورق پرشائع کیاتھا۔
یاد رہے کہ سلمان خان اورپریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی نئی آنے فلم بھارت کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بھارت2014'میں بننے والی جنوبی کورین فلم 'Ode To My Father'کی کاپی ہے جس میں سلمان خان اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ فلم 2019میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment