https://is.gd/pjzEzY
اسلام آباد: پاکستان انجینئرنگ کونسل( پی ای سی) کے چیئرمین جاوید سلیم قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک اور دیگر میگا پروجیکٹ کے لیے اب ستر فیصد پاکستانی انجینئرز بھرتی کیے جائیں گے، انجینئرز ذاتی کمپنیاں بھی کھول سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، چیئرمین پی ای سی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اب پاکستان کے انجینئرز دنیا بھر کے باقی انجینئرز کی طرح مارکیٹ میں کام کریں گے، انہیں کسی قسم کی پریشانی درپیش نہیں آئے گی، پاکستانی انجینئرز نوکریوں کے لیے دنیا بھر میں کہیں بھی اپلائی کرسکتے ہیں اور ذاتی کمپنیاں بھی کھول سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی دنیا کے انیس ممالک کو انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرنگ لائسنس جاری کرنے کا اختیا ر دیا گیا ہے جبکہ سی پیک اور دیگر میگا پروجیکٹ کے لیے اب ستر فیصد پاکستانی انجینئرز بھرتی کیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرنگ لائسنس جاری کرنے کا اختیار ملنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے، پاکستان کے انجینئرز کو انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرنگ لائسنس ملک میں جاری ہوگا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز برطانیہ میں جنیوا معاہدے کے تحت پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین جاوید سلیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ای سی کو نیا اعزاز دینے سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کو انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرنگ لائسنس جاری کرنے کا اختیار دیا گیا جس کے بعد اب وہ لائسنس جاری کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرنگ لائسنس جاری کرنے کا اختیار ملنا پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ اس سے پاکستان کے انجینیئرز کی عالمی مارکیٹ میں مانگ بڑھ جائے گی۔
Urdu Khabrain
انجینئرز, ای, ذاتی, سکتے, سی, پاکستانی, پی, چیئرمین, کمپنیاں, کھول, ہیں
Sunday, 1 July 2018
پاکستانی انجینئرز ذاتی کمپنیاں کھول سکتے ہیں: چیئرمین پی ای سی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment