Sunday, 15 July 2018

پیرس: فلم "مشن امپاسیبل-فال آؤٹ"کا رنگا رنگ پریمیئر

https://is.gd/eLDZjg



پیرس میں ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپورہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی چھٹی فلم مشن امپاسیبل -فال آؤٹ کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے قرین واقع تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس شاندار تقریب میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے جلوے بکھیرے جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں جمع تھی۔

کرسٹوفر میک کوئیرے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر نامکمل مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دینگے۔

پیرس میں فلم

فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز،ریبیکا فرگوسن،ونگ رہیمز،سیمون پیگ،مچل موناگھن،سیان ہیرس،ہینری کیول اور ونیسا کربے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم 27جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...