https://is.gd/9I23mm
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ضلع غربی کے دفتر میں پی ایس پی سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ ویسٹ پاک کالونی کے 23 ذمہ داران نے پی ایس پی سے لاتعلقی کرکے واپسی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔پی ایس پی سے ایم کیو ایم میں شمولیت کے موقع پر رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان محمدشکیل،ڈسٹرکٹ انچارج غربی عبدالحق کے علاوہ پارٹی کارکنان وذمہ داران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،شمولیت کرنے والوں میں محمدسر اج، عمران عزیز، دانش، شاہد حسین، ذیشان غوری، نثار، عامر، عابدشیخ، غوث،ارسلان، عمران بدر، مبشر، عمران علی پی ایس پی ٹائون اور یوسیز کے ذمہ داران تھے،رابطہ کمیٹی کے رکن شکیل احمد نے ایم کیو ایم میں کارکنان کی واپسی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ حق کی فتح ہے حق پرستی کا پرچم سربلند رکھنے کیلئے ساتھیوں کی واپسی خو ش آئند اور ایم کیو ایم پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے ساتھی پارٹی کا م پوری ذمہ داری سے کریں۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment