Saturday, 28 July 2018

کامیڈی ایڈونچر فلم’ کرسٹوفر روبن‘ کا ٹریلر ریلیز

https://is.gd/V2Rzfm



کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی ہولی وڈ کی نئی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم’گُڈ بائے کرسٹوفر روبن‘کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارمارک فروسٹر کی ڈزنی اسٹوڈیو ز کے تحت بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی مشہور برطانوی رائٹراور وِنی دی پُوہ کے خالق اے اے ملن کی زندگی سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس میں کرسٹوفر اپنے بچپن کے دوست وِنی دی پوہ کے ساتھ ملکر اپنی کہانی میں لاپتہ ہونیوالے ننھے بچے کی تلاش شروع کرتا ہے ۔

واضح رہے کہ وِنی دی پوہ نامی کارٹون کردارنے دنیا بھر میں ایسی شہرت حاصل کی کہ اس کے خالق کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد اس کارٹون کی شہرت کم نہ ہوئی اور اب تک کئی نسلیں وِنی دی پُوہ کی دیوانی ہیں۔

بریگھم ٹیلر اور کرسٹین بَر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار ایوان میکگریگر ،ہیلے ایٹوِل ،ٹوبی جونز،جِم کمنگز، پیٹر کیپالڈی، راجر ایشٹن اوراولیور فورڈ سمیت دیگر کئی فنکار شامل ہیں۔

کرسٹو فر اور اس کے ہر دلعزیزدوست وِنی دی پوہ کی لا زوال دوستی کی خوبصورت کہانی کی عکاس یہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے بینر تلے رواں سال3اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...