Tuesday, 24 July 2018

چین میرے ساتھ مل کر پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہے

https://is.gd/kIlXlh
پاکستان کو ترقی کے اس مقام پر لے جائیں گے جہاں دنیا رشک کرے گی ،ہندوئوں کو مات دیں گے ، جنوبی پنجاب میں نیب نے پریشر ڈال کر نواز لیگ کے امیدواروں کو توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جنوبی پنجاب کے عوام لوٹوں کو بند کرکے تالے لگا دیں گے ، نوجوانوں کو آگے لے کر آئیں گے، ان کو درست ادویات نہیں دی جا رہی ، ڈاکٹر کے کہنے کے باوجود نواز شریف کو درست طبی امداد نہ یں دی جا رہی ،صدر مسلم لیگ (ن) سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2018ء) صدر مسلم لیگ (ن)سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین میرے ساتھ مل کر پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہے ،،پاکستان کو ترقی کے اس مقام پر لے جائیں گے جہاں دنیا رشک کرے گی ۔ہندوئوں کو مات دیں گے ۔ جنوبی پنجاب میں نیب پریشر ڈال کر نواز لیگ کے امیدواروں کو توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جنوبی پنجاب کے عوام لوٹوں کو بند کرکے تالے لگا دیں گے ۔نوجوانوں کو آگے لے کر آئیں گے پیر کے روز انتخابی مہم ختم ہونے سے قبل ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ڈی جی خان میں میڈیکل کالج، دانش سکول بنائے ۔ اس کے علاوہ بھی یہاں ترقیاتی کام کروائے۔ میاں نواز شریف اور اس کی بیٹی مریم اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں میاں نواز شریف کو دل کا عارضہ ہے وہ اپنی انتہائی علیل اہلیہ کو لندن میں چھوڑ کر رآئے ہیں ۔

اڈیالہ جیل میں ان کو زمین پر سلایا گیا ۔ کمرے میں شدیدگرمی ہے وہ دل کے مریض ہونے کے ناطے ان کو درست ادویات نہیں دی جا رہی ۔ ڈاکٹر کہنے کے باوجود نہیں آئے اگر نواز شریف کو درست طبی امداد نہ دی گئی تو پھر عوام ہونگے اور نگران حکومت کا گریبان ہو گا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے نیب پریشر ڈال کر نواز لیگ کے امیدواروں کو توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن ہمارے ساتھی ہمت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔عوام (ن) لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ، انہوں نے کہا کہ چین میرے ساتھ مل کر پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہے ۔ چین پاکستان کا مہربان دوست ہے ۔ اگر ن لیگ جیتی تو بھاشا ڈیم چین کی مدد سے تعمیر کریں گے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس ملک کے ناانصافی پرمبنی نظام کے خلاف جدوجہد کروں گا ۔ اس ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائوں گا ۔ پاکستان کو ترقی کے اس مقام پر لے جائیں گے جہاں دنیا رشک کرے گی ۔ ہندوئوں کو مات دیں گے ۔ جنوبی پنجاب کے عوام لوٹوں کو بند کرکے تالے لگا دیں گے ۔ نوجوانوں کو آگے لے کر آئیں گے
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...