Wednesday, 25 July 2018

نادیہ حسین کی پاکستان کی خاطر ووٹ دینے کی اپیل

https://is.gd/H64S9C
الیکشن 2018ء میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کےلئے ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے اپنا حصہ ڈالنا شروع کردیا ہے ،ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے عوام سے پاکستان کی خاطر ووٹ دینے کی اپیل کردی ۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں اظہار خیال کرتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ کسی خاص پارٹی کی حمایت سے زیادہ ایشوز پر بات کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں خواتین کے ووٹنگ رجحان سے بہت امید ہے۔

ماڈل و اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس بار جب خواتین سے ووٹ دینے سے متعلق پوچھا تو بہت مثبت جواب ملا۔

پروگرام میں نادیہ حسین نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی سادگی کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی تقدیر ووٹرز کے ہاتھ میں ہے ،اس لئے ووٹ ضرور دیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...