Tuesday, 31 July 2018

جی ڈی اے کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

https://is.gd/foOvJx




عمران خان نے ملک و قوم کے لیے کچھ کردیا تو ملک پٹڑی پر آجائے گا، پیر پگارا (فوٹو : فائل)


عمران خان نے ملک و قوم کے لیے کچھ کردیا تو ملک پٹڑی پر آجائے گا، پیر پگارا (فوٹو : فائل)



 کراچی: گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے  خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔


گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ 2018ء کے الیکشن کے لیے قوم کو شفاف الیکشن کا یقین دلایا گیا لیکن اس الیکشن جیسی دھاندلی ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی، جھگڑا اگر پنجاب میں تھا تو سندھ کے عوام کو کیوں بے وقوف بنایا گیا؟


سربراہ جی ڈی اے نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے کیوں کہ الیکشن والے دن سے پہلے ہی دھاندلی ہونا شروع ہوچکی تھی، کچھ لوگوں نے کہا کہ الیکشن میں6 بجے کے بعد دھاندلی ہوئی ہے اور دھاندلی کی نشاندہی کے باوجود ایکشن نہیں لیا گیا۔


پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی حکومت کو کمزور نہیں کریں گے، عمران خان نے جو باتیں کی ہیں ان میں سے 50 فیصد پربھی عمل ہوجائے تو ملک پٹڑی پر آجائے گا اب دیکھنا ہے کہ عمران خان لوٹا ہوا پیسہ کیسے واپس لاتے ہیں؟ کیوں کہ باہر موجود زیادہ تر روپیہ بیورو کریسی کا ہے۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...