https://is.gd/oPJx3H
وفاقی نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 4روپے 26پیسےسستا کردیاہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 3روپے 74پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل میں 5روپے 54پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نگراں حکومت کے وزیرتوانائی علی ظفر نے پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا تھااور کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈڈیزل پر سیلزٹیکس کی شرح 31سے24فیصد، لائٹ ڈیزل کی سیلزٹیکس کی شرح17 سے 9فیصدکرنے کافیصلہ جبکہ موٹرسپرٹ اورکیروسین آئل میں ٹیکس کی شرح 17سے12فیصدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سےحکومت کو10ارب کانقصان ہوگاجبکہ قیمتیںکم ہونے سے پیداوار کی لاگت کو کم کرنے اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینےمیں مدد بھی ملے گی تاہم نگراں حکومت عوامی مشکلات سےمکمل طور پر آگاہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااطلاق آج رات12بجےسےہوجائے گا۔
Urdu Khabrain
Tuesday, 10 July 2018
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment