Monday, 9 July 2018

فلم "سینڈریلااینڈ دی سیکرٹ پرنس "کا پہلا ٹریلرریلیز

https://is.gd/n0D3iM



پریوں کی مشہور کہانی پر مبنی نئی تھری ڈی اینیمیٹدفینٹسی ڈرامہ فلم "سینڈریلااینڈ دی سیکرٹ پرنس" کا پہلا آفیشل ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔لیئن سودرلینڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بچوں کی مشہور فیری ٹیل سینڈریلا کے گِرد گھو م رہی ہے جسے اسکی سوتیلی ماں ظلم و ستم کا نشانہ بناتے ہوئے گھر کے کام کاج کرواتی ہے تاہم ایک روز اسکی مدد کیلئے ایک پری آتی ہے جواُسے ایک دلکش جادوئی بگھی اور جوتادیتی ہے ۔

اس جادوئی جوتے کو پہن کرسینڈریلا اپنے انوکھے داستوں کے ساتھ ملکربگھی میں سو ارہوتی ہے اورجب شہزادے کے پاس پہنچتی ہے تو وہاں اسے ایک خوفناک دیوہیکل بلا ا س کے راستے کی رکاوٹ بن جاتی ہے ۔دوسری جانب شہزادہ جادو کے زیر اثرآکر ایک چوہے کی شکل میں تبدیل ہو جاتا ہے اور سینڈریلا اس کی مدد کی ٹھان لیتی ہے ۔

پریوں کی اس مشہور کہانی ے دلچسپ کرداروں کے ڈائیلاگ نامورفنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

سینڈریلا جادوکے زیر اثر شہزادے کے مدد کرنے میں کامیاب ہو گی یا نہیںیہ دیکھنے کے لئے آپ کو کچھ انتظار کرنا ہو گا کیوں کہ فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...