https://is.gd/O48f3G
اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)احتساب عدالت کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا گیا اور اس سے قبل ہی یہ ٹوئٹر پر دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ایون فیلڈ ریفرنس کے نام ہیش ٹیگ دنیا بھر میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں صار فین فیصلے کا بے تابی سے انتظار اور اس میں تاخیر پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔اب تک ہزاروں افراد ایون فیلڈ ریفرنس پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں یہی نہیں فیصلے میں تاخیر نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment