https://is.gd/gMNYTD
سکھر (آئی این پی/بیورو رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نوازشریف کے خلاف آنے والے فیصلے کے وقت کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ 3ماہ قبل آجانا چاہیے تھا ، نواز شریف پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے اور پاناما کافیصلہ اسمبلی میں لاتے تو یہ وقت نہ دیکھتے۔خورشید شاہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر)صفدر کو ملنے والی سزاؤں اور جرمانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کا وقت غلط ہے ۔اب جب الیکشن کا وقت ہے ایسافیصلہ کئی معنی نکالے گاجس کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ۔سکھر بیورو کے مطابق اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا ہمیشہ یہ موقف رہاہے کہ کسی سیاستدان یا لیڈر کو سزا ہو، نقصان ہو تو ہم شادیانے نہیں بجاتے، نواز شریف اپنی غلطیوں سے اس نہج پر پہنچے ہیں، اگر فیصلہ پہلے آتا تو نواز شریف کو اتنا بولنے کا موقع نہیں ملتا، اب دیکھنا یہ ہے کہ مسلم لیگ ن اس فیصلے سے کس طرح اور کیا فائدہ حاصل کرتی ہے، پہلے وہ جو کہتے تھے انہوں نے اس کے برعکس کیا، اگر اب نواز شریف واپس نہیں آتے تو ان کی 8ماہ کی جدوجہد میں دراڑ پڑ جائے گی
کیونکہ وہ جو باتیں عوامی اجتماعات میں کہتے رہے ہیں وہ اس کیخلاف جارہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ن لیگ کو الیکشن کے مرحلے کو پورا کرنا چاہیے، اس وجہ سے رکنا نہیں چاہئے یہ الیکشن ہونے چاہئیں اور اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے اگر کوئی رکاوٹ ہوگی تو غیر جمہوری قوتوں کو اس کی بہت بڑی سپورٹ ہوگی۔
Urdu Khabrain
Saturday, 7 July 2018
فیصلے کی ٹائمنگ غلط،فائدہ نوازشریف کو ہوگا،خورشید شاہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment