Sunday, 29 July 2018

چین سے لاہور آنے والی پرواز منسوخ، مسافر ایئرپورٹ پر محصور

https://is.gd/4GC0vI




پرواز منسوخ ہونے پر انتظامیہ نے اب تک متبادل فلائٹ نہیں دی، مسافر۔ فوٹو: ایکسپریس


چین کے شہر گوانگزو سے لاہور آنے والی فلائٹ منسوخ ہونے سے مسافر ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کے شہر گوانگزو سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے سے مسافر ائیرپورٹ پر پھنس گئے جس کے باعث ایئرپورٹ پر انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔



اطلاعات ہیں کہ کئی مسافروں کے ویزے بھی ختم ہونے والے ہیں، مسافر بے یار و مددگار ایئرپورٹ پر پڑے ہیں لیکن نجی ائیر لائن کی انتظامیہ انہیں رہائش بھی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔



مسافروں نے بتایا کہ ہماری فلائٹ میں 260 مسافر ہیں جو ایئرپورٹ پر پڑے ہیں، پرواز منسوخ ہونے پر انتظامیہ نے اب تک متبادل فلائٹ نہیں دی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...