Sunday, 29 July 2018

مسلم لیگ (ق) کا (ن) لیگ کو انکار، تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ

https://is.gd/oH0kEP




تحریک انصاف کے اتحادی ہیں مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا جائے گا، ذرائع (ق) لیگ (


تحریک انصاف کے اتحادی ہیں مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا جائے گا، ذرائع (ق) لیگ (
فوٹو: فائل، ایکسپریس)



 لاہور: مسلم لیگ (ق ) نے (ن) لیگ کے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ قائد اعظم نے حکومت سازی میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں صاف انکار کردیا ہے۔


یہ فیصلہ چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں پارٹی کے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس میں کیا گیا جس میں کہا گیا کہ (ن) لیگی قیادت نے ہمیشہ مفادات کے لیے رابطہ کیا، ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور اس اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا جائے گا۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار ایاز صادق نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کرکے ان سے (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔


اس ضمن میں (ن) لیگ نے (ق) لیگ کو پنجاب میں مرضی کا عہدہ دینے بھی پیش کش بھی کی تھی تاہم اس کے باوجود آج (ق) لیگ نے ان کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...