Tuesday, 17 July 2018

تحریک انصاف کی حکومت آ ئی تو ملک میں اسلام نہیں رہے گا، فضل الرحمان

https://is.gd/7pDifC




پولنگ کے دن بھی خطرہ محسوس کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان، فوٹو: فائل


پولنگ کے دن بھی خطرہ محسوس کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان، فوٹو: فائل



ڈی آئی خان: متحدہ مجلس عمل کے صدر و جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آ گئی تو ملک میں اسلام نہیں رہے گا۔


ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑی گئی جنگ کے باوجود امن وامان کی خطرناک صورتحال ان اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بتایا جائے جن کی کمر توڑ دی وہ کیوں اٹھ گئے۔


انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ہماری جماعت کے تین کارکنان کو قتل کیا گیا، بلور خاندان کے خوبصورت نفیس نوجوان کو مارا گیا جب کہ مستونگ میں خودکش دھماکا اور اکرم درانی پر حملہ ہوا ، ان سب  کا کیا مقصد ہے ہم نےدھمکیوں کے باوجود الیکشن مہم نہیں روکی جب کہ پولنگ کے دن بھی خطرہ  محسوس کررہے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے قادیانیوں سے ختمِ نبوت قانون میں تبدیلی کا وعدہ کیا تھا، مولانا فضل الرحمان


مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم ایم اے کا مقابلہ مذہب کی مداخلت کو ختم کرنے والوں کے خلاف ہے اگر تحریک انصاف کی حکومت آ گئی تو ملک میں اسلام نہیں رہے گا، متحدہ مجلس عمل میں اتحاد ہے جب کہ دیگر جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مسئلہ بنا، مینڈیٹ ملنے کے بعد اتحاد کا فیصلہ کیا جائے گا۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...