Wednesday, 18 July 2018

کموڈور عدنان خالق کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

https://is.gd/czNopY



پاک بحریہ کے کموڈور عدنان خالق کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ انہوں نے 1985 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

آپ کی امتیازی پیشہ ورانہ تقرریوں میں ڈائریکٹر انجینئرنگ سپورٹ کوسٹل،ڈائریکٹر (میرین انجینئرنگ ) فریگیٹ پروگرام، ڈپٹی کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج، کمانڈنگ آفیسر فلیٹ مینٹیننس گروپ ،چیف انسپکٹر نیول اسٹورز،پراجیکٹ ڈائریکٹر پاکستان نیوی مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم اور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کی تقرریاں شامل ہیں۔

ترقی پانے کے بعد ریئر ایڈمرل عدنان خالق کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج پی این ایس جوہر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ریئر ایڈمرل عدنان خالق ، پاکستان نیوی وار کالج لاہوراور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

آپ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازاگیا۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...