Sunday, 8 July 2018

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

https://is.gd/BK9e5r




جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل


حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

کاروباری سلسلے میں کوئی اہم چانس مل سکتا ہے لیکن مخالفین کو بھی نظر انداز نہ کیجئے جو کہ اسی موقعہ کے منتظر تھے اگر آپ نے بلا سوچے سمجھے قدم اٹھایا تو انجام قطعی غلط برآمد ہو سکتا ہے۔



ثور:
22اپریل تا20 مئی

اپنے جدید قسم کے محبوب پر بھی زیادہ بھروسہ نہ کیجئے، اپنے ان جذبات کو انسانیت کا جامہ پہنا دیجئے ورنہ یہ غلط انداز نظر آپ کو لے ڈوبے گا، کاروباری سلسلے میں حالات بدستور سابق رہیں گے۔



جوزا:
21مئی تا 21 جون

اپنا مزاج ٹھنڈا رکھیں کاروبار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا نقصان کی بنیاد بن سکتا ہے۔ کوئی مخالف نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتا ہے آپ کے غلط فیصلے کی وجہ سے کچھ لوگ دشمن بن سکتے ہیں۔



سرطان:
22جون تا23جولائی

ملازمت کرنے والے حضرات اپنے فرائض ہوش و حواس کے ساتھ انجام دیں، کوئی اندر کا بھیدی بھی آپ کو بدنام کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، جائیداد کا مسئلہ مزید الجھ سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ملازمت نو کے حصول کی کوشش بار آور ثابت ہو سکتی ہے، آمدنی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ہر کام کے سلسلے میں مکمل احتیاط رکھتے ہوئے قدم آگے بڑھائیں۔



سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بعض معاملات کے سلسلے میں آپ کے قریبی عزیز بھی آپ کا پورا پورا ساتھ دے سکتے ہیں، اگر کوئی دوست مشترکہ بزنس میں شمولیت کی دعوت دے تو اسے قبول کر لیں ۔



میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

کاروبار کو غیر معمولی وسعت دے کر گری ہوئی ساکھ دوبارہ بحال ہو سکتی ہے، ہم آپ کو یہ مشورہ دیں گے کہ اپنے دوستوں پر اندھا اعتماد ہرگز نہ کریں۔



عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

آپ کا مزاج قدرے گرم رہے گا کسی سے لڑائی جھگڑا ہر گز نہ کریں آپ ہی کا وقت ضائع ہوگا کسی کا کچھ نہیں جائیگا کسی کو دی ہوئی رقم غیر متوقع طور پر واپس مل سکتی ہے۔



قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ترقی کے بند راستے خود بخود کھتے چلے جائیں گے بس ذرا اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو پوری ہمت و جرات کے ساتھ بروے کار لے آئیے اور پھر دیکھئے کہ کھویا ہوا مقام کس قدر جلد آپ کو حاصل ہو جاتا ہے۔



جدی:
23دسمبر تا20جنوری

گھریلو ماحول کو خوشگوار رکھنے کی کوشش بھی قابل ستائش ہے ملازمت کے سلسلے میں کوئی گڑ بڑ ہو سکتی ہے لہٰذا ہر ممکن احتیاط کیجئے کاروبار سے وابستہ افراد پورے اطمینان کے ساتھ کاروبار کریں۔



دلو:
21جنوری تا19فروری

غیر ملکی سفر یا غیر ملکی فرم کی وجہ سے آپ اپنی سکیموں کو عملی شکل دے سکیں گے، ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں، فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ کاروبار زوال پذیر ہو سکتا ہے۔



حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اروبار کے سلسلے میں غیر ملکی سفر کامیاب ہو سکتا ہے لیکن اس سلسلے میں یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی ذاتی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں کسی دوسرے کی انگلی پکڑ کر چلنے کی پرانی عادت ختم کر دیں تو مناسب ہے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...