Sunday, 8 July 2018

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری کے ساتھ پہلی سیلفی

https://is.gd/jeoCC1




شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اوراکثر اپنی اوراپنے بچوں کی تصاویراورویڈیوز شیئر کرتے ہیں فوٹو:ٹوئٹر


ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ پہلی بار سیلفی شیئر کرتے ہوئے نہایت دلچسپ ٹوئٹ کی ہے۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں ہر انسان چاہے وہ عام آدمی ہویا مشہورشخصیت اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر شیئر کرنا لازمی سمجھتا ہے۔ بالی ووڈ فنکاروں میں بھی یہ ٹرینڈ بہت عام ہوگیا ہے، شاہد کپور، انوشکا شرما، ویرات کوہلی ، سونم کپور سمیت بالی ووڈ کے متعدد اداکار اپنے لائف پارٹنرز کے ساتھ سیلفیز سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اُن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ تاہم آج تک بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کبھی بھی اپنے دل کی ملکہ گوری خان کے ساتھ کوئی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی، حالانکہ شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اوراکثر اپنی اوراپنے بچوں کی تصاویراورویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔لیکن اب شاہ رخ خان نے پہلی بار اپنی اہلیہ کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور کہا ہے’’بالآخر برسوں بعد مجھے میری بیوی نے اجازت دے دی کہ میں ان کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کروں۔‘‘

شاہ رخ خان کی اس ٹوئٹ سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی اہلیہ گوری خان نے آج تک شاہ رخ کو دونوں کی سیلفی ایک ساتھ شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ شاہ رخ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کسی نوجوان جوڑے کی طرح سیلفی کے لیے پوز دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں جب کہ شادی کو برسوں گزرجانے کے باجود آج بھی دونوں کے درمیان محبت صاف نظرآرہی ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم’’زیرو‘‘کی شوٹنگ سے فارغ ہونے کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ یورپ میں چھٹیوں کے مزے لے رہے ہیں، یورپ سے واپسی کے بعد وہ فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔ فلم ’’زیرو‘‘ 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...