Sunday, 8 July 2018

عمران خان اور شاہد خاقان عباسی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس

https://is.gd/9n6qj3




24 گھنٹے کے اندر خلاف قانون اشتہارات ہٹانے کی ہدایت، حکم عدولی پر قانونی کارروائی کا انتباہ فوٹو:فائل


24 گھنٹے کے اندر خلاف قانون اشتہارات ہٹانے کی ہدایت، حکم عدولی پر قانونی کارروائی کا انتباہ فوٹو:فائل



 اسلام آباد: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری کردیا گیا۔


اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اشتہاری مہم میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور شاہد خاقان عباسی سمیت 13 امیدواروں کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے۔ دیگر امیدواروں میں اسد عمر، شکیل انجم، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، میاں اسلم، زبیر فاروق، چوہدری رضوان سیفی، راجہ خرم نواز، افضل کھوکھر، راجہ عمران اشرف، ڈاکٹر محمد امجد چوہدری اور سید سبت الحسن شاہ شامل ہیں۔


ضلعلی انتظامیہ نے ان افراد کو 24 گھنٹے کے اندر خلاف قانون اشتہارات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹے میں اشتہارات نہ ہٹائے گئے تو قانونی کارروائی کیلئے کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔  الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ آفیسرز تعینات کیے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کی فوری رپورٹس جاری کرتے ہیں۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...