Thursday, 5 July 2018

گھر کی تعمیر میں تھوڑی سی جگہ ’’وفادار ساتھی‘‘ کے لیے

https://is.gd/Y75hlK




گھر کی تعمیر میں تھوڑی سی جگہ ’’وفادار ساتھی‘‘ کے لیے

انسانوں اور جانوروں کے درمیان انسیت کا ایک خاص رشتہ صدیوں پرانا ہےاور یہ رشتہ ہر معاشرے میں خاصی گہرائی کے ساتھ قائم ہے۔اگر پاکستان کی بات کریں تو ہمارے یہاں بے شمار افراد ایسے ہیں جو جانور پالنے کا شوق رکھتے ہیں ۔ جانور رکھناکوئی مشکل کام نہیںمگر سب سے اہم بات اُس کی دیکھ بھال کا معاملہ ہوتاہے، جسے آپ پالنے کاارادہ رکھتے ہیں۔ آپ کو تنہائی کا احساس نہ دلانےوالے یہ ساتھی خودبے حد حساس ہوتے ہیں، اگران کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو بیماریاں جلد ہی ان پراثر انداز ہونے لگتی ہیں۔

یہ بے زبان اپنی تکلیف اور احساسات کا ذکر انسانوں کی طرح نہیں کرپاتے، اس لیے ہمارا فرض ہے کہ انھیں ہر اُس چیز سےبچائیںجن سے ایک جاندار کو بچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر جاندار کی بنیادی ضرورتوں میں سائبان سب سے اہم ہوتاہے، جو اسے موسم کے اثرات اوربیرونی خطرات سے محفوظ رکھتاہے، تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ دوران تعمیر آپ اپنے پالتو جانور کے لیے گھر بنانا بھول جائیں ۔

ضروری نکات

سب سے پہلے یہ ارادہ کریں کہ آپ کو ڈاگ ہاؤس یا پیٹ ہاؤس کہاں تعمیر کروانا ہے،مثلاًگھر کے اندرونی حصے میں یا بیرونی حصے میں۔ اندرونی حصے کا اسٹرکچربیرونی حصے کے اسٹرکچر سے منفرد ہوگا۔ گھر کےاندرونی حصے میں آتش دان کے اسٹائل میں جبکہ بیرونی حصے میںمختلف اسٹائل میں پیٹ ہاؤس تعمیر کیا جاتا ہے۔جگہ کے انتخاب کے بعد وفادار جانور کا گھر بنانے کے لئے تین اہم نکات ذہن میں رکھیں۔

۱۔آرام دہ۔۲۔کشادہ۔۳۔جدید

اگر آپ ڈاگ ہاؤ س کےڈیزائن کو لے کرپریشان ہیں تو مندرجہ ذیل ڈیزائن آپ کی مشکل حل کرسکتےہیں۔

پیرس ہلٹن ڈوگی مینشن

300اسکوائر فٹ پر بناامریکا کی مشہور اداکارہ اور سماجی شخصیت پیرس ہلٹن کاڈبل اسٹوری ڈوگی مینشن پیٹ ہاؤس کی تعمیر کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ ڈوگی مینشن 6کتوں کی رہائش اور ان کے کھیل کود کے لیے ایک بہترین رہائش گاہ ہے ۔اس کا بیرونی خاکہ پیرس ہلٹن کے گھر کی طرح بے حد خوبصورت اور جدید ہے ۔

جیومیٹریکل ڈاگ ہاؤس

اگر آپ اپنے گھر کے اندر ڈاگ ہاؤس تعمیر کروانےکا ارادہ رکھتے ہیںتوجیومیٹریکل اسٹائل ڈاگ ہاؤس بہترین انتخاب ہوسکتاہے ۔اس اسٹائل میں تعمیر کے لیے عام طور پر لکڑی کا انتخاب کیا جاتا ہے جس کے لیے لازمی نہیں کہ کسی ماہر کاریگر کی ضرورت پڑے۔ اگر آپ لکڑی کی جیومیٹریکل اسٹائل میں کٹنگ کرنااور اس کے حصوں کو جوڑنا جانتے ہیں تو ’ووڈ ڈاگ جیومیٹریکل ہاؤس‘ تعمیر کرناآپ کے لیے نہایت آسان ہے ۔

خم دار ڈاگ ہاؤس

اپنے گارڈن میں ڈاگ ہاؤس کی تعمیر کے لیے تکونی چھت والے ڈاگ ہاؤس مینشن کا انتخاب کیجیے، عام طور پر یہ اسٹائل پالتو جانور کے رہنے کی جگہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنائے جاتے ہیں کیونکہ یہ دوسرے اسٹائل کی بنسبت کم جگہ گھیرتے اور زیادہ خوبصورت لگتے ہیں۔اس گھر کے لیے مناسب سی جگہ اور تکونی چھت کے ساتھ ایک دروازہ آپ کے کتے کے لیے بہترین ہے۔

گارڈن نماڈوگی ہاؤس

کیوں نہ آپ کے بے زبان پالتو جانور کے لیے بھی باغبانی سے گھر اہواگھر تلاش کیا جائے؟ اگر آپ کو باغبانی پسند ہے تو یہ آئیڈیا آپ کوضرور پسند آئے گا، اس ڈیزائن کے تحت ڈوگی مینش کانچلا حصہ لکڑی سےتیار کروانے کے بعد اوپری حصے کوباغبانی کے لیے منتخب کیجیے اور ڈھیرسارے پھولوں کے ذریعے اس ڈاگ ہاؤس کوخوبصورت سا انداز دیجیے۔



Urdu Khabrain
Magazine, تعمیر, تعمیرات, تھوڑی, جگہ, ساتھی, سی, لیے, میں, وفادار, کی, کے, گھر

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...