Wednesday, 18 July 2018

قلعہ عبداللہ میں اے این پی رہنما داؤد خان اچکزئی قاتلانہ حملے میں زخمی

https://is.gd/3IkIoE



نامعلوم مسلح افراد نے اے این پی کے امیدوار انجینیئر زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر فائرنگ کی فوٹو:فائل


چمن: قلعہ عبداللہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق سینیٹر اور اے این پی کے رہنما داؤد خان اچکزئی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے پیر علیزئی میں اے این پی کے امیدوار انجینیئر زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے این پی کے مرکزی نائب صدر داؤد اچکزئی زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ کے بعد مسلح دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

داؤد خان اچکزئی کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ انجینیئر زمرک اچکزئی پی بی 21 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہیں
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...