Friday, 27 July 2018

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو بحال کردیا

https://is.gd/0sFRb5



پابندی الیکشن شفاف بنانے کے لیے لگائی گئی تھی،فوٹو: فائل




 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے پہلے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں اور نمائندوں کو بھی بحال کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 25 جولائی سے قبل اسامیوں پر تقرریوں اور تبادلوں پر عائد کردہ پابندی ختم کردی گئی ہے جب کہ پولنگ سے پہلے معطل کیے گئے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم اپریل کے بعد منظور کی گئی ترقیاتی اسکیموں پر اب عملدرآمد ہوسکتا ہے، پابندی عام انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور غیر خانبدارانہ بنانے لے لیے لگائی گئی تھی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...