Saturday, 21 July 2018

الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت مسلح افواج کی خدمات حاصل کیں، ترجمان پاک فوج

https://is.gd/Z9b6I2




الیکشن کمیشن نے مسلح افواج سے آزادانہ، منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے معاونت طلب کی،ترجمان پاک فوج۔ فوٹو:فائل


الیکشن کمیشن نے مسلح افواج سے آزادانہ، منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے معاونت طلب کی،ترجمان پاک فوج۔ فوٹو:فائل



 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت مسلح افواج کی خدمات حاصل کیں۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے  کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلح افواج سے آزادانہ، منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے معاونت طلب کی ہے، الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت مسلح افواج کی خدمات حاصل کیں۔


اس سے قبل  سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب  کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے تحت کام کررہا ہے اور انتخابی عمل بھی  آئین پاکستان کے تحت کروایا جا رہا ہے، اس لئے کسی کو کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئے،  الیکشن کمیشن کو تمام اختیارات حاصل ہیں، تمام ادارے ہم سے تعاون کررہے ہیں اور ہماری ہدایات کے مطابق کام کررہے ہیں، ہمارے اوپر کسی ادارے کا دباؤ نہیں ہے، فوج نے سیکورٹی کے لیے اپنے اہلکار فراہم کردیئے ہیں۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...