Tuesday, 31 July 2018

بڑے سیارچوں اور سیاروں کو بغیر دوربین کے دیکھا جا سکے گا

https://is.gd/RhHNu5



ماہرین فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ماہ نظام شمسی کے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔اس ماہ نہ صرف رات کا آسمان کئی سیاروں سے روشن ہوگا بلکہ اہم سیارچوں کو بھی دور بین کے بغیر بآسانی دیکھا جاسکے گا ۔19 جون کی رات کوویسٹا سیارچہ زمین کی مخالف سمت میں ہو گا یعنی وہ سورج اور زمین کے در میان میں ہوگا ۔ویسٹا کو بونا سیارہ بھی کہا جاتا ہے ۔یہ سیارچہ 326 میل وسیع ہے اور 19 جون کو یہ زمین سے 10 کروڑ میل کے فاصلے پر ہوگا جو رات کے وقت کسی دوربین کے بغیر صاف دکھائی دے گا اور اگلے کئی ماہ تک آسمان پر جگمگا تا رہے گا ۔ویسٹاسیارہ زحل کے بائیں جانب ہوگا اور اس کی دائیں جانب ایک اور سر خ ستارہ اینٹا رس بھی موجود ہوگا ۔ اس پورے مہینے نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ مشتری (جو پیٹر ) پوری آب وتاب سے دکھائی دے گا جب کہ 22 سے 20 جون وہ چاند کے ساتھ ساتھ ہوگا ۔اس ماہ سورج غروب ہونے کے بعد سیارہ زہرہ ( وینس ) بھی اُفق پر ہوگا ۔ 27 جون کو زحل (سیٹرن ) بھر پور روشن ہوگا اور 26 درجے پر جھکا ہونے کی وجہ سے اس کے حلقے اور دائرے بہت خو ب صورت دکھائی دیں گے ۔مریخ بھی آہستہ آہستہ روشن ہوتے ہوئے 27 جولائی کو زمین سے قریب تر پہنچ جائے گا ۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...