Monday, 2 July 2018

مٹھائی کے نام پر موت بانٹنے والے عناصر کے خلاف کراچی میں سندھ فوڈ اتھارٹی کا میگا آپریشن

https://is.gd/YpL5Or
کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہر قائد میں زہر آلود مٹھائیاں بنانے والی غیر قانونی فیکٹریوں پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مالکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مٹھائی کے نام پر موت بانٹنے والے عناصر کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی سرگرم ہوگئی، کراچی کے علاقے کورنگی کی کچی آبادیوں میں سوئیٹس اینڈ بیکرز کی تین غیر قانونی فیکٹریوں پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مالکان کو گرفتار کر لیا۔



ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر ابرار شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف اے) نے خفیہ اطلاع اور ریکی کے بعد کورنگی ڈیڑھ اور کورنگی ڈھائی نمبر میں غیر قانونی فیکٹریوں پر چھاپے مارے، فیکٹریاں طویل عرصہ سے زہر آلود مٹھائیاں اور بیکری آئٹمز تیار اور فروخت کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ چھاپے کے نتیجے میں رنگ کا مضر صحت فوڈ کلر، اور زنگ آلود اشیاء برآمد کی گئیں جبکہ چھاپے کے دوران کراچی سائیٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔



ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اس چھاپے کے دروان فیکٹری مالکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کو تھانہ کورنگی کے حوالے کیا گیا ہے۔



ڈاکٹر ابرار شیخ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی، تاجر طبقے کو چھاپے مار کر خوفزدہ نہیں کرنا چاہتے، لیکن اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائیں گے۔

 
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, اتھارٹی, اپریشن, بانٹنے, خلاف, سندھ, صحت, عناصر, فوڈ, موت, مٹھائی, میگا, میں, نام, والے, پر, کا, کراچی, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...