https://is.gd/WKGyzQ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف کاروباری شخصیت سردار تنویر الیاس خان کے اعزاز میں عبوری صوبائی وزیر بننے پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کے مرکزی دفتر میں منعقدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قائم مقام صدر عاطف اکرم، وائس پریذیڈنٹ کریم عزیز ملک، شوکت مسعود، چوہدری نصیر، آمنہ ملک، اجمل ملک، زاہد مقبول و دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا۔ سردار تنویر الیاس خان نے فیڈریشن آف چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی زمین انتہائی زرخیز ہے۔ زراعت کی بہتری کیلیے طویل دورانئے کی پالیسی بنائے جائے تو ملک بھر کی زرعی ضروریات صرف پنجاب ہی پوری کر سکتا ہے۔ عبوری وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد مختصر وقت میں زمینداروں کو گندم کی رکی ہوئی ادائیگیاں یقینی بنا دی ہیں۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ سیڈز ہماری زراعت کیلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ بدقسمتی سے باہر سے آنے والا سیڈ ہمارے لیے ٹھیک نہیں ۔ہم نے سیڈ کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے تیزی سے کاوشیں شروع کر دی ہیں۔ صوبائی وزیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ پورے ملک کی 75 فیصد زراعت پنجاب پوری کرتا ہے۔
محکمہ زراعت نے 600 ارب روپے بنکوں سے قرض لیکر گندم سٹاک کر رکھی ہے جو درست طریقہ کار نہیں ہے۔فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کا گزشتہ 10 سال سے حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے۔ یونیورسٹیوں کو ریسرچ کیلیے بھاری فنڈز بھی دئیے جاتے ہیں لیکن ان سے ادارے کے طور پر کام نہیں لیا گیا۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ملک میں ٹیکس جمع ہو گا تو ملک معاشی مضبوط ہو گی اور ٹیکس سے عوام کو ریلیف ملے گا تو لوگ بخوشی ٹیکس دیں گے۔ اس لیے پنجاب حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کاروباری طبقے کو عزت کیساتھ ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور زمینداروں کے مسائل حل کرنے کیلیے وفاقی اداروں اور صوبائی حکومت سے ہر فورم پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہوں۔ اسلام آباد میں نئے انڈسٹریل زون کیلیے جگہ تلاش کی جائے ۔ اگر اس زون کیلیے پنجاب کی زمین کی ضرورت ہو تو وفاقی اداروں کے ساتھ ملکر اس پر کام کریں گے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کے عہدیداران نے اپنے خطاب میں کہا کہ کاروباری طبقے کیلیے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارا ایک تاجر پنجاب کا وزیر بنا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان نے سٹیٹ آف دی آرٹ سینٹورس مال قائم کیا اور اب یہ کاروباری مرکز پاکستان اور اسلام آباد کی عزت بن گیا ہے۔ اس طرح کے مزید کاروباری مراکز بننے چاہیئے۔ چیمبر کے عہدیداران نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کیلیے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ پر عملی کام کیا جانا چاہیئے۔ سیڈ کے مسایل حل ہوں گے تو سن فلاور۔ کینولا آیل۔ کپاس اور چاول کی پیداوار میں اضافہ ہو گا جس سے ہمارا کسان مضبوط ہو گا۔

شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں نیا انڈسٹریل زون قائم کیا جائے اور پانی کی کمی کے مسائل حل کیے جائیں۔ چیمبر ممبران نے کہا کہ ملک میں 1 کروڑ سے زائد گھروں کی ضرورت ہے اس لیے ہاؤسنگ سوسائیٹیز کی حوصلہ افزائی اور نئے منصوبوں کی ضرورت ہے۔ شرکاء نے مزید کہا کہ حکومت پالیسی بنائے کے نئے گھر بنانے والے اپنے گھروں کی چھتوں پر سولر لگایں۔ ایسا قانون بنائیں کہ زرعی زمین کو ہاوسنگ منصوبوں سے بچایا جا سکے۔

Urdu Khabrain
اتنی, اتھارٹی, اختیار, برانڈ, بلا, بھی, جانے, خاموشی, در, سے, فوڈ, مکوڑے, میگڈونلڈ, میں, نکلے, نہیں, پر, پنجاب, پے, کاانٹرنیشنل, کوئی, کھانوں, کیا, کیوں, کیڑے, گند
No comments:
Post a Comment