Monday, 30 July 2018

پریانکا اب’ بھارت‘ کا حصہ نہیں رہیں

https://is.gd/3WdH21



بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا سلمان خان کی آئندہ آنے والی فلم’بھارت‘ کا حصہ نہیں رہیں جس کی وجہ بہت ہی ’خا ص‘ بتائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’بھارت ‘کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئےاس بات کی تصدیق کی ہے کہ پریانکا چوپڑا اب فلم بھارت کا حصہ نہیں رہیں جس کی وجہ بہت ہی خاص ہے، انہوں نے اپنے فیصلے سے ہمیں آگاہ کیا ہے جس پر ہم بہت خوش ہیں اور پریانکا کو مبارک باد دیتے ہیں۔

علی عباس کے اس ٹوئٹ سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ پریانکا چوپڑا اپنے امریکی دوست نک جونس سے جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ہالی وڈ میں کامیابی کے بعد بالی وڈ اسٹار 33 سالہ پریانکا چوپڑا انٹرنیشنل آئی کون بن گئیں۔انہوں نے فلم ‘بھارت’ میں کام کرنے کے عوض ساڑھے 6 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔ اس فلمکو پریانکا کی بالی وڈ میں واپسی کے طور پر لیا جا رہا تھا۔

واضح رہے امریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس اور 35 سالہبالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی محبت کی چہ مگوئیاں گزشتہ چند ماہ سے میڈیا پر جاری ہیں۔

پریانکا اب’ بھارت‘ کا حصہ نہیں رہیں

ان دونوں کے درمیان محبت کی خبریں گزشتہ برس کانز فلمی میلے کے ایونٹ میٹ گالا میں پہلی بار ایک ساتھ شرکت کے بعد آنا شروع ہوئیں۔

گزشتہ ماہ ان دونوں کو پہلی بار عوامی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان جلد منگنی اور شادی کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں۔

گزشتہ ماہ پریانکا چوپڑا نے امریکا میں نک جونس کے کزن کی شادی میں شرکت بھی کی تھی اور اسی ماہ کے آخر میں امریکی گلوکار پہلی بار بھارت بھی آئے تھے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...