Monday, 23 July 2018

ایکشن، رومانس اور کامیڈی سے بھرپور ’طیفا ان ٹربل‘ کا جادو چل گیا

https://is.gd/DLC7ys
علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ’طیفا ان ٹربل ‘ کا باکس آفس پر جادو چل گیا،ریلیز کےبعد سے اب تک دو کروڑ کا بزنس کر لیا۔

طیفا ان ٹربل کے ریلیز ہونے کے بعد سے ہی تمام سینما گھروں میں ہاوس فُل دیکھا جارہاہے جبکہ یہ بھی کہا گیاہے کہ فلم سپر ہٹہے۔

اس کے علاوہ طیفا (علی ظفر)کے دیوانوں نے فلم کو فُل مارکس دے دیےہیں۔

دوسر جانب جو طیفا ان ٹربل نہیں دیکھ سکے وہ آج چھٹی کے دن سینما میں رش لگائیں گے اورتفریح کا پاور پیک دیکھ کر ہی جائیں گے۔۔

طیفا ان ٹربلپاکستان سمیت پچیس ممالک میں نمائش کےلیے پیش کی گئی ہے، جن میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جہاں پہلی بار کسی بھی پاکستانی فلم کو ریلیز کیاگیاہے۔

اب تک دو کروڑ کا بزنس کرنے والی طیفا ان ٹربل کی ٹرین رکتی نظر نہیں آرہی۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...