Saturday, 14 July 2018

لاہور کی سڑکوں سے کنٹینرز ہٹا کر ٹریفک بحال

https://is.gd/Pcp9uU
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کے استقبال کے لیے نکالی جانے والے ریلی کے بعد سڑکوں پر سے کنٹینرز ہٹا کر انہیں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے پیش نظر ائیرپورٹ جانے والے تمام راستوں سمیت لاہور میں داخل ہونے والی تمام سڑکوں بشمول موٹر وے اور نیشنل ہائیویز پر کنٹینرز لگا کر ٹریفک روک دی گئی تھی۔

مسلم لیگ ن کی رات گئے ختم ہونے والی پر ریلی کے بعد موٹروے سمیت تمام شاہراؤں پر سے کنٹینرز ہٹا کر انہیں سڑک کی ایک جانب کھڑا کرکے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، جبکہ سڑکوں پر صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...