Wednesday, 4 July 2018

سوئیڈن نے سوئٹزر لینڈ کو مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

https://is.gd/Ad6onQ




فیصلہ کن گول کھیل کے 66ویں منٹ میں فورسبرگ نے بنایا . (فوٹو : اے ایف پی)


سینٹ پیٹرز برگ: فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں سوئیڈن نے سوئٹزر لینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

روس میں جاری 21ویں عالمی فٹبال کپ کے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں ہاٹ فیورٹ سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، فیصلہ کن گول کھیل کے 66ویں منٹ میں فورسبرگ نے بنایا، فاتح ٹیم اب راؤنڈ 8 میں انگلینڈ اور کولمبیا کے درمیان شیڈول آخری پری کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔

دوران میچ سوئس ٹیم نے اگرچہ گیند پر زیادہ کنٹرول حاصل کیے رکھا اور سوئیڈش ٹیم کے گول پر حملے بھی زیادہ کیے لیکن ان کی تمام کاوشیں ناکام رہیں اور سوئیڈن نے ایک گول کر کے میگا ایونٹ میں پیش قدمی جاری رکھنے کا اہتمام کرلیا۔


Urdu Khabrain
بنالی, جگہ, دے, سوئٹزر, سوئیڈن, فائنل, لینڈ, مات, میں, نے, کر, کو, کوارٹر

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...