https://is.gd/KvPDfm
لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر الیکشن ملتوی کرانے کی کوششش ہوئی تو سپریم کورٹ ایکشن لے گا۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران چیف جسٹس سے سوال کیا کہ آج کل ملک میں الیکشن ملتوی کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس پر آپ کیا کہیں گے، جواب میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگر ایسا وقت آیا تو آپ ہمیں حرکت میں دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد نگراں حکومت کے وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلیے25جولائی کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔
تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے الیکشن وقتی طور پر ملتوی کرانے کے مطالبے بھی سامنے آرہے ہیں، اس حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں ایک قرار داد بھی پیش کی گئی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ماہ جولائی میں گرمی کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس کے علاوہ حج سیزن کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے بھی جاتی ہے، حج و عمرے پر جانے والے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے فارم میں ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا عمل روک دیا ہے۔
جس کے بعد نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف فوری طور پر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ اپیل دائر کرنے کا مقصد انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنانا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Top News, Pakistani News, Top Khabrain, Top News, Top Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Top News, الیکشن, اہم ترین, ایکشن, تو, ثاقب, جائے, جسٹس, لیا, ملتوی, نثار, چیف, کرانے, کوشش, کی, گا, ہوئی
Tuesday, 3 July 2018
الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش ہوئی تو ایکشن لیا جائے گا، چیف جسٹس ثاقب نثار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment