https://is.gd/LGxeeE
گھڑیاں موبائل فون سے کنکٹ ہوسکتی ہیں انہیں پہننے کی اجازت نہیں، اینٹی کرپشن یونٹ (فوٹو: ایکسپریس)
لندن: آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستانی کرکٹرز اسد شفیق اور بابر اعظم کو اسمارٹ واچز (گھڑیاں) پہننے سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن پیش آیا جس میں پاکستانی کرکٹرز اسد شفیق اور بابر اعظم سے اسمارٹ واچز اتروالیں گئیں۔
آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ آفیسر کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی گھڑیاں موبائل فون سے کنکٹ ہوسکتی ہیں آئی سی سی قوانین کے تحت انہیں پہننے کی اجازت نہیں۔
ٹیم کے میڈیا منیجر عون زیدی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل نے پوری ٹیم کو آگاہ کردیا ہے کہ مخصوص گھڑیاں میچ کے دوران پہننے کی اجازت نہیں اس کے علاوہ اور کوئی بات نہیں ہوئی۔
دریں اثنا پریس کانفرنس میں حسن علی نے نام لیے بغیر کہا کہ اینٹی کرپشن آفیسر نے ہماری ٹیم کو بتایا کہ مخصوص گھڑیاں میچ کے دوران پہننے کی اجازت نہیں دی اس لیے انہیں اتار دیا گیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sports News, Pakistani News, Sports Khabrain, Sports News, Sports Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sports News, World Sports News, ائی, اسد, اسمارٹ, اعظم, اور, دیا, روک, سی, سے, نے, پہننے, کو, کھیل
No comments:
Post a Comment