https://is.gd/dEHOXz
٭ خربوزہ، تربوز، گرما اور سردا کھانے کے فوراً بعد ہرگز پانی نہ پئیں،اس سے ہیضے میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
٭وہ تمام پھل، جنھیں دانتوں سے باآسانی کھایا جاسکتا ہو، جیسے سیب، امرود، ناشپاتی، آم، چیکو، کیلا، آڑو، وغیرہ، اُنھیں چُھری یا چاقو سےکاٹ کر نہ کھائیں، کیوں کہ چُھری کے استعمال سے پھل کی تاثیر میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔
٭اگر کہیں بال پوائنٹ کا داغ لگ جائے، تو گھبرائیں نہیں۔داغ شدہ کپڑے کے نیچے اخبار رکھ کر،داغ پر تِھنر میں ڈوبی روئی رکھ دیں۔داغ پھیل کر اخبار میں جذب ہوجائے،تو کپڑے کو اچھی طرح دھولیں۔
٭چائےکے داغ دھبّے اتارنے کے لیےمتاثرہ کپڑے کے حصّے کو اسپرٹ میں اچھی طرح ڈبو کر خشک کرلیں۔ پھر نیم گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔
٭پالک سرد تر اور ہاضمے دار سبزی ہے۔ مولی اور پالک کے پتّوں کو ملا کر کھانے سے جسم میں خون پیدا ہوتا ہے۔ پالک گرمی، کھانسی، تیزابیت اور قبض دُور کرتی ہے، زیادہ استعمال سے بُلند فشارِ خون اور دِل کی تکلیف نہیں ہوتی۔
٭پیاز کا استعمال ہیضے،قے اور متلی کی کیفیت میں مفید ہے۔ اگر پیاز کسی زخم پر باندھی جائے، تو افاقہ ہوتا ہے، پھوڑے پر باندھنے سے گندا مواد صاف ہوجاتاہے۔ کسی کو بچھو کاٹ لے،تودرد کی شدت میں کمی کے لیے فوری طور پرپیاز کا رس لگالیا جائے۔نہار مُنہ آدھا چھٹانک پیاز کا رس پینے سے گُردے اور مثانے کی پتھری ختم ہوجاتی ہے۔
٭ گوشت، مچھلی اور دودھ کا ایک ساتھ استعمال درست نہیں۔
٭کچّے دودھ میں کشمش ڈال کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں، پھر اُبال کر پی لیں۔صحت کے لیے بے حد مفید ٹانک ہے۔
(چاچا چھکن،گلشنِ اقبال، کراچی)
Urdu Khabrain
Wednesday, 25 July 2018
چاچا جی کے مجرب ٹوٹکے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment