Friday, 20 July 2018

انتخابی نتائج جاری کرنے سے متعلق پریزائیڈنگ افسران کو ہدایات نامہ جاری

https://is.gd/Kjz78V




پریزائیڈنگ افسران کے بھیجے گئے نتائج امیدواروں اور ان کے ایجنٹس کی موجودگی میں جمع کئے جائیں گے، ہدایت نامہ


پریزائیڈنگ افسران کے بھیجے گئے نتائج امیدواروں اور ان کے ایجنٹس کی موجودگی میں جمع کئے جائیں گے، ہدایت نامہ



 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج جاری کرنے سے متعلق پریزائیڈنگ افسران کوہدایات نامہ ارسال کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام پریزائیڈنگ افسران ووٹوں کی گنتی کے بعد فارم 45 تیارکریں گے، جس میں امیدواروں کوملنے والے ووٹوں کی تفصیلات درج ہوں گی، بچ جانے والے بیلٹ پیپرزکی تفصیلات فارم 46 میں درج کی جائیں گی۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پرنتائج کی تصدیق شدہ کاپی امیدواروں کوموقع پر جاری کی جائے گی، نتائج کی کاپی وہاں موجود پولنگ ایجنٹ کوبھی دی جا سکتی ہے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ نتائج کی تیاری کے لیے پریزائیڈنگ افسرامیدواروں اوران کے ایجنٹس کوتحریری نوٹس بھی جاری کرے گا، نوٹس میں مقام اوروقت کا تعین کیا جائے گا، نتائج کی تیاری کے بعد پریزائیڈنگ افسرتمام انتخابی مواد پیکٹ میں بند کرکے آر او کو بھیجنے کا پابند ہے۔ پریزائیڈنگ افسران کے بھیجے گئے نتائج امیدواروں اوران کے ایجنٹس کی موجودگی میں جمع کئے جائیں گے،آراوزنتائج کی تیاری سے قبل گنتی سے بچ جانے والے بیلٹ پیپرزکا جائزہ لیں گے۔


 



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...