Monday, 16 July 2018

ایس ایچ او نے خود اپنے خلاف مقدمہ درج کرادیا

https://is.gd/71y2uu




ایس ایچ او کا جانوروں کی اسمگلنگ کی روک تھام میں ناکامی کا اعتراف (فوٹو: ٹوئٹر)


میرٹھ: بھارت میں ایک پولیس افسر نے جرائم روکنے میں ناکامی پر اپنے ہی خلاف ہی مقدمہ درج کرالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایس ایچ او نے تھانے کی حدود میں جانوروں کی اسمگلنگ کی روک تھام میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ایس ایچ او راجیندرا تیاگی نے میڈیا کو بتایا کہ کھڑکودا پولیس اسٹیشن کا چارج سنبھالنے سے قبل ایک اصول وضع کیا تھا کہ فرائض سے  غفلت برتنے اور نااہلی  کے مرتکب اہلکار کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا میں نے یہ تصور متعارف کرایا تھا کہ جرائم کی روک تھام میں ناکامی پر اہلکارکو  ذمہ دار ٹھہرایا جائےگا، اگر کسی علاقے میں چوری یا قتل کی ورادات ہوئی تو متعلقہ کانسٹیبل  کے خلاف کارروائی کی جائے گی جب کہ متعلقہ کانسٹیبل کو جرائم پر قابو پانے کےلیے دو مواقع دیئے جائیں گے تاہم تیسری بار غفلت پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

وضع شدہ اصول پر مذکورہ ایس ایچ او نے جانوروں کی اسمگلنگ میں مسلسل ناکامی پر اپنے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا۔ واضح رہے کہ ایس ایچ او نےاب تک 6 کانسٹیبلز کے خلاف مقدمات درج کرا رکھے ہیں۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...