Sunday, 22 July 2018

ناکام جلسوں نے پی ٹی آئی کا حشر نشر کردیا، بختاور بھٹو زرداری

https://is.gd/h0O12E




جلسوں کی ناکامی کا جواز برسات بتایا جائے یا گرمی لیکن حقائق کچھ اور ہیں، رہنما پیپلز پارٹی ۔ فوٹو : فائل


جلسوں کی ناکامی کا جواز برسات بتایا جائے یا گرمی لیکن حقائق کچھ اور ہیں، رہنما پیپلز پارٹی ۔ فوٹو : فائل



لاہور: سابق صدرآصف زرداری کی صاحبزادی اور پیپلز پارٹی کی رہنما بختاور بھٹو نے پی ٹی آئی کے جلسوں کا ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تو حشر نشر ہو گیا۔ 


بختاور بھٹو نے پی ٹی آئی کے جلسوں کا ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کیساتھ تو بہت برا ہوا ہے، ان کا تو حشر نشر ہو گیا۔ وڈیوزکو تو فوٹو شاپ نہیں کیا جا سکتا ہے، جلسوں کی ناکامی کا جواز برسات بتایا جائے یا گرمی لیکن حقائق کچھ اور ہیں، حقیقت تو یہ ہے کہ انکی مقبولیت فیس بک اور اشتہاروں تک محدود ہے۔


بختاور بھٹو نے کہا کہ جیالوں نے اپنے چیئرمن کیلئے بارش کی پرواہ کی نہ تپتے سورج کی، جیالے گرمی یا بارش میں بھی رات کو تین بجے تک اپنے چیئرمین کا انتظارکرتے رہے اور انکا شانداراستقبال کیا۔


 



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...