Thursday, 26 July 2018

افسوس ہے کہ ریاست اپنی زمین کی ہی حفاظت نہیں کرتی، چیف جسٹس

https://is.gd/sj1jiA




تحقیق ہوئی تو بہت سی چیزیں کھل جائیں گی، چیف جسٹس فوٹو: فائل


لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ افسوس ہے کہ ریاست اپنی زمین کی ہی حفاظت نہیں کرتی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں فاضل بینچ نے ایل ڈی اے کی اراضی پر قبضے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران آئل کمپنیوں کے نمائندے اور پمپ مالکان پیش ہوئے۔ پیٹرول پمپ مالکان نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے لاہور کے مختلف علاقوں میں اراضی لیز پر ہے جس کا کرایہ ادا کرتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لیز کا مطلب یہ نہیں کہ زمین ساری زندگی کے لیے آپ کو دے دی۔ سال کا 15 ، 15 ہزار روپے کرایہ ادا کرکے چسکے لیتے رہے، 15 ہزار تو پیٹرول ڈالنے والے کی تنخواہ بھی نہ ہوگی، شرم آتی ہے کہ سرکاری زمین کی بندر باٹ کی گئی، افسوس ہے کہ ریاست اپنی زمین کی ہی حفاظت نہیں کرتی۔ تحقیق ہوئی تو بہت سی چیزیں کھل جائیں گی۔

نگراں وزیر قانون پنجاب ضیا حیدر رضوی نے عدالت کو بتایا کہ میری سربراہی میں کمیٹی قائم ہو گئی ہے جو اس کا جائزہ لے گی۔ سپریم کورٹ نے صوبائی وزیر کو حکم دیا کہ آج کمیٹی کا اجلاس بلائیں اور کل رپورٹ دیں۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...