https://is.gd/A07QyY
مودی سرکار کا جنگی جنون بڑھنے لگا،بھارتی وزارت دفاع نے ایک کھرب28 ارب سے زائد مالیت کے نیشنل ایڈوانس میزائل سسٹم ٹو خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔
بھارتی اخبار کے مطابق زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم امریکا سے خریدا جائے گاجبکہ فضائی حملوں سے بچاؤ کے لیے واشنگٹن اور ماسکو کی طرح نئی دہلی کے گرد میزائل شیلڈ نصب کرے گا ۔
اس میزائل سسٹم میں تھری ڈائی مینشنل ریڈار، شارٹ اور میڈیم رینج میزائل، لانچرز، فائر ڈسٹری بیوشن سینٹرز اور حملوں کی نشاندہی کرنے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ میزائل سسٹم واشنگٹن کے علاوہ نیٹو کے یورپی ممالک، ماسکو اور اسرائیل کے کچھ شہروں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment