Thursday, 12 July 2018

پی ٹی آئی نے اپنے نااہل امیدوار کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا

https://is.gd/hV3pMw




ناصر چیمہ نے اپنی اتنخابی تشہیر کے لئے پوسٹرز پر چیف جسٹس اور سربراہ پاک فوج کی تصاویر شائع کی تھیں۔ : فوٹو:فائل


ناصر چیمہ نے اپنی اتنخابی تشہیر کے لئے پوسٹرز پر چیف جسٹس اور سربراہ پاک فوج کی تصاویر شائع کی تھیں۔ : فوٹو:فائل



گوجرانوالہ: پی ٹی آئی نے گوجرانولہ کے حلقہ  پی پی 53 سے نااہل امیدوار ناصر چیمہ  کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے گوجرانوالہ کے حلقہ  پی پی 53 سے نئے امیدوار جمال ناصر چیمہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا، اس سے قبل پی ٹی آئی کے امیدوار  ناصر چیمہ کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا، ناصر چیمہ پرانتخابی تشہیر میں آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر بورڈ پر لگانے کا الزام تھا، اور ناصر چیمہ نے اپنی نااہلیت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر شائع کرنے پر پی ٹی آئی امیدوار نااہل


پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ناصر چیمہ کے بیٹے جمال ناصر چیمہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے جب کہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو جمال ناصر چیمہ کو بلے کا نشان جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔


 



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...