https://is.gd/NJVILS
سفاری پارکس میں جانورو ں کو قریب سے دیکھنے کے شوق میں دنیا بھر سے سیاح ان مقامات پر پہنچتے ہیں اور ان قدرتی مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر کے یاد گار بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم کبھی کبھی ان کی یہ تفریح خطرناک بھی ہو جاتی ہے۔
جی ہاں فرانس سے پالینڈ کے سفاری پارک میں جانے والے اس خاندان کو ہی دیکھ لیں جو اپنی گاڑی سے باہر کیا نکلے چیتوں نے ان پر حملہ کر دیا ۔

کھلے میدان میں گھاس پر قدرتی ماحول میں جانوروں کے گرد بیٹھی اس فیملی کو اچانک ہی چیتوں سے خطرہ محسوس ہوا ۔جو ان کا پیچھا کرنے لگے تاہم خطرہ بھانپ کر اس فیملی نے فورا! گاڑی کا رُخ کیااور وہاں سے بھاگ نکلنے میں غنیمت جانی ورنہ یقیناًان کے لئے سفاری پارک کا یہ ٹِرپ مہنگا ثابت ہوتا۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment