Thursday, 26 July 2018

شوبز ستاروں کا عمران خان کی جیت پر خوشی کا اظہار

https://is.gd/dm9E7M




انتخابات 2018 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پاکستان سمیت ہر طرح سے مبارک بادیں موصول ہورہی ہیں۔

شوبز ستاروں کا عمران خان کی جیت پر خوشی کا اظہار

عام انتخابات سے قبل لوگوں کی بڑی تعداد عمران خان کی حمایت کرتی نظر آئی جبکہ شوبز ستارے بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے عمران خان کی خوب حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں عمران خان سے بہت امیدیں وابستہ ہیںاور اب وہ بھی چاہتے ہیں کہ ’نیا پاکستان‘ بنے۔

انتخابات کے روز پاکستان کا مستقبل بدلنے کے لیے شوبز ستارے کافی پر جوش دکھائی دیے جبکہ قومی فریضہ بنھاتے ہوئےانہوں نے ووٹ ڈالے اورسوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی جاری کیں۔

سرکاری اور حتمی نتائج آنے سے قبل ہی فنکاروں کی جانب سے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی نے عمران خان کے ساتھ ایک تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ’ وزیر اعظم پاکستان عمران خان، یا اللہ تیرا شکر ہے۔‘انہوں نے ہیش ٹیگ’ الیکشن ریزرٹ ‘کا بھی استعمال کیا ہے۔

اداکارہ عروہ حسین نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر عمران خان کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یا اللہ تیرا شکر!!! یہ قوم جاگ گئی اور اب اسے کوئی نہیں روک سکتا۔‘اس کے علاوہ انہوں نے ہیش ٹیگ ’وزیر اعظم عمران خان‘ کا بھی استعمال کیا۔

معروف اداکارہ ہمیمہ ملک نے عمران خان کی نیا پاکستان لکھا تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’ہمارا نیا پاکستان، ہم سب کا پاکستان۔ اللہ مدد!!! یہ دن ہمیشہ یاد رہے گا۔‘

خوبرو اداکارہ ماورہ حسین نے پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا۔ یا اللہ تیرا شکر، اچھے دن اب شروع!! اب صرف عمران خان، الحمداللہ۔‘

نامور اداکارہ صنم بلوچ نے ٹوئٹرپر عمران خان کا شیروانی پہنے وزیر اعظم کے انداز میں ایک خاکہ شیئر کیا ساتھ ہی لکھا’ وزیر اعظم عمران خان‘

گلوکارو اداکار فرحان سعید نے بھی عمران خان کی کامیابی پر ان کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیکھو دیکھو کان آیا!! دیکھو دیکھو کون آیا!! میرے ساتھی پاکستانیوں مجھے آپ پر فخر ہے، آپ کےدرست فیصلہ کرنے پر۔ نیا پاکستان، اب صرف عمران خان۔‘



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...